بریگزٹ ڈیل: سپیکر نے برطانوی وزیراعظم کو خصوصی اختیارات کے استعمال سے روکدیا

لندن (عارف چوہدری) بریگزٹ بارے برطانوی وزیراعظم کو شدید جھٹکا اس وقت لگا جب برطانوی پارلیمنٹ سپیکر جان بریسکو نے وزیراعظم بورس جانسن کی یورپی یونین سے بریگزٹ معاہدہ کے بل کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے روک دیا ہے۔ یاد رہے اس معاہدہ کو منظور کرانے کے لیے بورس جانسن نے ہفتہ کے دن پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں کوشش کی تھی لیکن رکن پارلیمنٹ لیوٹن کی بریگزٹ بارے ترمیم شدہ بل کہ بریگزٹ میں تاخیر کے لیے یورپی یونین سے مزید مہلت لی جائے، منظور ہونے سے وہ ایسا نہیں کر سکے تھے۔ برطانوی سیاست میں اس وقت انتہائی غیر یقینی صورتحال ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن کے پاس اب یہی راستہ بچا ہے کہ وہ یورپی یونین سے مزید مہلت مانگیں اور پارلیمنٹ سے بریگزٹ معاہدہ بارے قانون سازی کروائیں۔ سپیکر جان بریسکو کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے دن پارلیمنٹ اجلاس میں اس قرارداد پر بحث ہو چکی ہے، دوبارہ اسکی اجازت دینا نامناسب ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...