مٹھن کوٹ، رحیم یار خان (نامہ نگار،کرائم رپورٹر) قصبہ ہڑند کے نواح میں غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شکیلہ نامی لڑکی اور سیوا نامی شخص پر چانگ قبیلے کے افراد کو ناجائز تعلقات کا شک تھا جس پر انہوں نے ان دونوں کو قتل کر دیا۔ دونوں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور پہنچا دی گئیں ہیں جن کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی۔
رحیم یار خان: غیرت کے نام پر لڑکی لڑکے کو قتل کر دیا گیا
Oct 22, 2019