اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے سستا

لاہور (کامرس رپورٹر) انٹر بینک مارکیٹ میں گزشتہ روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں استحکام رہا تاہم یورو اور برطانوی پائونڈ مہنگے ہو گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 155 روپے 90 پیسے برقرار رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت فروخت 10 پیسے کی کمی سے 156 روپے رہ گئی۔

ای پیپر دی نیشن