اپوزیشن سے مذاکرات کو حکومت کی کمزوری نہ سمجھا جائے، موٹروے بند نہیں کر رہے: گورنر سرور

لاہور (نیوز رپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے مذاکرات کو حکومتی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ حکومت اپوزیشن سے خوفزدہ ہے اور نہ ہی انکے احتجاج کو روکنے کیلئے موٹر وے بندکر نے کا کوئی فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی سمیت تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر ملکی دفاع کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ بھارت کے جنگی جنون اور کشمیر یوں پر بھارتی مظالم کے خاتمے کیلئے دنیا کو اپنا کردار ادا کر نا ہوگا ۔ جنگ ہو یا امن، کر تار پور راہداری منصوبہ کو ہر صورت آئندہ ماہ سکھ یاتریوں کیلئے کھول دیا جائیگا اور بابا گرونانک کے 550 ویںجنم دن کی تقر یبات میں بھی دنیا بھر سے 1لاکھ سے زائد سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔ وہ گور نر ہائوس اور مقامی ہوٹل میں جاپان کے تعاون سے معذور افراد کی بحالی کے حوالے سے منعقدہ کانفر نس سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے جبکہ اس موقعہ پر اخوات کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب، پاکستان میں جاپانی سفیر کونینورو مٹسودا اور لاہوسمیت پنجاب کے دیگر شہروں سے معذور افراد اشر یک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ معذور افراد کی بحالی کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت کام کررہی ہے لیکن اخوت سمیت دیگر فلاحی ادارے معذور افراد کی بحالی کیلئے بھی بھر پور کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں جاپانی سفیر کا شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے معذور افراد کی بحالی کیلئے پاکستان میں پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ دریں اثناء وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم اور برطانوی ہائی کشمیر تھامس ڈریو کی گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہائوس لاہور میں وفاقی وزیر فروغ نسیم کی چوہدری محمد سرور سے ہونیوالی ملاقا ت میں سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور اپوزیشن کے احتجاج سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...