لاہور، فیروز والا (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ کالا شاہ کاکو کے قریب ڈاکو نے اپنا ساتھی ہی مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میںفا روق کے اہلخانہ سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات، شفیق آ با دکے علاقہ میں عاشق کے گھر والوں سے3 لاکھ 40 ہز ار روپے مالیت کا سامان، ملت پارک کے علاقہ میں اسلم کے اہلخانہ سے 3لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، نشتر کالونی کے علاقہ میں جمیل کے اہلخانہ سے 2لاکھ 80 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، اقبال ٹائون میں سرفراز سے 2 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان، غالب مارکیٹ میں ساجد سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے ودیگر سا ما ن، اکبر ی گیٹ کے علاقہ میں رضا سے90 ہزار اور موبائل فون جبکہ ہنجر وال کے علاقہ میں مقصو دسے 75ہزار اورمو با ئل فو ن چھین لیا گیا۔ سبزہ زارسے گاڑی جبکہ ریس کورس، نواں کوٹ، مغل پورہ اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔ فیروزوالہ سے نامہ نگارکے مطابق ٹول پلازہ کا لا شاہ کا کو کے قریب مبینہ طور پر ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک جبکہ حملہ آور ڈاکو فرار ہو گیا بتایا گیا ہے کہ ممتاز پارک رانا ٹاون کا رہائشی محمد شعیب اپنے بھائی محمد زوہیب کے ہمراہ موٹر سائیکل پرموٹر وے لنک روڈ پر جارہے تھے جب وہ ٹول پلازہ کالا شاہ کاکو کے قریب پہنچے تو ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش کی جس پر ان کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی دونوں بھائیوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اس کے ساتھی ڈاکو نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گولی اسکے ساتھی کو جا لگی جس سے وہ شدیدز خمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا مرنے والے ڈاکو کی شناخت نہ ہو سکی۔ فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے مال سے محروم، فیروز والا، ڈاکو نے اپنا ساتھی مار ڈالا
Oct 22, 2019