لاہور(کلچرل رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت میاں اسلم اقبال کے ماموں چوہدری محمد ریاض بغدادی گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔ان کی نماز جنازہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں ادا کی گئی۔ جس میںصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال،سابق مشیر عون محمد چوہدری اور علاقے کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔پی ٹی آئی کے سینئررہنماء اعجازاحمدچوہدری کی سمن آباد اور جہانگیر پارک آمد ،صوبائی وزیرصنعت و تجارت و اطلاعات نشریات میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی اور ان کے ماموں کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔