آصف زرداری بیمار ،حکومت رہا کرے :بیلم حسنین

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر آصف زرداری کو رہا کرے کیونکہ وہ بہت بیمار ہیں حکام ان کو ہسپتال بھی منتقل نہیں کر رہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے قائد کو فوری رہا کیا جائے ورنہ کراچی سے کے پی کے تک احتجاج کیا جائے گا۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف جعلی اکائونٹس کیس بالکل غلط ہے ۔نیب نے اب تک کوئی واضح ثبوت نہیں دیا اور دونوں بہن بھائی کو ناجائز گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تحریک ہمیشہ کامیاب ہوئی ہم حکومت کو پیار سے کہہ رہے ہیں کہ آصف زرداری اور فریال تالپورکے کوئی اثاثے ملک سے باہر نہیں ہیں اور نہ ہی بے نامی جائیداد ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...