ہائیکورٹ نے نو سالہ بچے کی بازیابی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کو بچے کی بازیابی کیلئے ایک ماہ مہلت دیدی

Oct 22, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نو سالہ بچے کی بازیابی پر از خود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کو بچے کی بازیابی کیلئے ایک ماہ مہلت دیدی۔عدالت نے ڈی پی او سرگودھا کو 25 نومبر کو بچہ بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔فاضل چیف جسٹس نے بچے مزمل شاہ کی بازیابی کے معاملے پر سماعت کی۔بچے کے والد سید منور شاہ نے رضوان اور رمیض کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

مزیدخبریں