لاہور(وقائع نگار خصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔چیف جسٹس کے ہمراہ صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمن چوہدری، ماحولیاتی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کھرل بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بار عہدیداران کے ساتھ افتتاح کیااور دعا مانگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے ڈیسک پر بیٹھ کر معلومات لیں۔چیف جسٹس نے ماحولیاتی کمیٹی کے چیئرمین اشفاق احمد کھرل کی کاوشوں کو سراہا۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ائیر کوالٹی اینڈ سموگ ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں شرکت
Oct 22, 2019