ہائیکورٹ نے محکمہ ہائی وے پنجاب کو نئے ٹھیکے دینے سے روک دیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ہائی وے پنجاب کو نئے ٹھیکے دینے سے روک دیا۔فاضلؒ عدالت نے قرار دیا کہ محکمہ ہائی وے پنجاب عدالتی فیصلے سے قبل کسی ٹھیکے کی منظوری نہ دے۔فاضل عدالت نے سیکرٹری ہائی وے کو درخواست پر فیصلہ کرکے 24 اکتوبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔فاضل عدالت نے ہائی وے کنٹریکٹرز یونین کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ ہائی وے پنجاب نے من پسند لوگوں کو ٹھیکے دینے شروع کر دیئے ہیں۔ہائی وے کے پاس رجسٹرڈ ٹھیکیدار ہونے کے باوجود نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...