مختصر عدالتی خبریں

Oct 22, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری آبپاشی پنجاب کے خلاف میاں خان کی توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ر ہائیکورٹ نے ارسلان کھوکھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سی ای او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ ہائیکورٹ نے پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کے نفاذ کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی  حکومت کو جواب دینے کیلئے مزید مہلت دے دی۔ہائیکورٹ نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے چائلڈ لیبر پراجیکٹ کے کنٹریکٹ ملازمین کی درخواست پر فریقین کے وکلاء کو مزید بحث کیلئے طلب کر لیا۔ہائیکورٹ نے مکان کی ملکیت کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنے پر دائر درخواست سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ہائیکورٹ نے پینشن ادا نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست میںسیکریٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری جنگلات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

مزیدخبریں