حکومت کو آزادی مارچ کیخلاف طاقت کا استعمال مہنگا پڑے گا:شہزاد نذیر سندھو

Oct 22, 2019

رائے ونڈ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنماء چودھری شہزاد نذیر سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت کو آزادی مارچ کے خلاف طاقت کا استعمال مہنگا پڑے گا، تبدیلی کے خواب دکھانے والوں نے قوم کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، عوام کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں لاچار ہے اپنے دفترمیں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آزادی مارچ کی کال سے حکمرانوں پر گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ طاری ہے حکومت کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے کیلئے آزادی مارچ سنگ میل ثابت ہو گا۔ ناجائز حکومت کے ساتھ فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر لی ہے ہمارے کارکنان پرعزم اور یکسو ہیںحکومتی دھمکیاں کارکنان کا جذبہ بڑھا رہی ہیں سلیکٹڈوزیراعظم چند ماہ کا مہمان ہے۔

مزیدخبریں