27 اکتوبر کوکشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جائے گا، اویس لغاری

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار اویس احمد خان لغاری نے پیر کے روز سینئر نائب صدر آفتاب احمد کے ہمراہ راولپنڈی کا دورہ کیا وہ مسلم لیگ ن کے ڈویژنل پبلک سیکرٹریٹ پشاور روڈ نصیر آباد پہنچے تو ڈویژن صدر سابق ایم این اے ملک ابرار احمد ، راجہ عتیق سرور ، انجینئر قمر اسلام ،سینئر نائب صدر تنویر اسلم ،جنرل سیکرٹری ملک سہیل کمبڑیال ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ندیم خادم نے ان کا استقبال کیا بعد ازاں مسلم لیگ ن راولپنڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سردار اویس خان لغاری نے کہا کہ پنجاب بھر بالخصوص راولپنڈی میں27 اکتوبر کو بھرپور طریقے سے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ منایا جائے گا اجلاس میں ملک بھر کی مجموعی صورتحال خصوصاً پارٹی کی تنظیم سازی ، پارٹی کو گراس روٹ لیول پر فعال کرنے اور عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے اجلاس میں نئے عہدیداروں کو ضلعی سطح پر تنظیم سازی کرنے ، بلیک ڈے منانے کے حوالے سے راولپنڈی میں سردار ممتاز خان ،سردار نسیم، شوکت جنجوعہ اور حاجی پرویز خان پارٹی ٹکٹ ہولڈر چکوال کیلئے تنویر اسلم سیٹھی ، ٹکٹ ہولڈر جہلم کیلئے چوہدری ندیم خادم ، حاجی بوٹا اور اٹک میں شیخ آفتاب سمیت دیگر کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد نے کہا کہ وہ اپنے قائد میاں محمد نواز شریف ، صدر مسلم لیگ ن میاں محمد شہباز شریف اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں مجھے جو ذمہ داری سونپی گئی ہے پوری ایم،انداری سے سر انجام دوں گا پارٹی عیدیداروں اور ٹکٹ ہولڈروں اور اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ضلع بھر کے دورے کروں گا جن علاقوں میں گروپنگ ہے وہاں دونوں گروپوں سے بات کرے اور ناراض ساتھیوں کو منا کر پارٹی کو ڈویژن میں مضبوط اور منظم بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ہر دور میں مظوم کشمیریوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے نواز شریف کا دل کشمیریوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے راولپنڈی مسلم لیگ ن کا قلعہ اور میاں نواز شریف کے چاہنے والوں کا شہر ہے 27 اکتوبر کو راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بلیک ڈے کے حوالے سے اجتماعات منعقد ہوں گے ۔

ای پیپر دی نیشن