کراچی (سٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کی فلیٹ کمانڈ تبدیلی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ۔ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کا عہدہ سنبھال لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ وہ پاک بحریہ کے بیڑے بشمول سطح آب, زیر آب اور فضائی اثاثوں کے آپریشنل کمانڈر ہوں گے.۔ ریئر ایڈمرل نوید اشرف کئی اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ریئر ایڈمرل نوید اشرف پاکستان نیوی وار کالج ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور نیول اسٹاف کالج امریکہ کے گریجویٹ ہیں۔