سونے کی قیمت میں 500  روپے تولہ اضافہ‘ ڈالر مزید 15  پیسے سستا

Oct 22, 2020

لاہور(کامرس  رپورٹر) گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت  500روپے  اضافے سے 116200روپے ہوگئی ہے‘ جس سے 24قراط  10گرام سونے کی قیمت 429 روپے اضافے سے 99623روپے ہو گئی۔ 22 قیراط 10گرام سونے کی قیمت 91321 روپے ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ روز امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوا۔ انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ  میں ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی برقرار رہا۔ ڈالرکی قدر 15 پیسے کم ہوکر 162 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں