اسلام آباد (نیٹ نیوز) بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی اے) کی جانب سے بجلی کی قیمت ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھانے کی درخواست کی گئی ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 29 اکتوبر کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ‘ بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 36 پیسے یونٹ اضافہ کا امکان
Oct 22, 2020