اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جعلی اکائونٹس کے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں سماعت ملتوی کر دی۔ سابق صدر زرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست جسے عدالت نے منظور کرلیا اور نیب کے گواہ عمران محمود خان کا بیان قلمبندکرنا شروع کیا گیا۔ اس دوران عدالت کے جج نے کہاکہ 15 منٹ کا وقفہ کرتے ہیں نماز کا وقت ہے۔ جس کے بعد دوبارہ سماعت شروع ہونے پر شریک ملزموں کے وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس ہونے کے باعث پیش نہ ہو سکے۔ پارک لین ریفرنس میں گواہ کی طرف سے فراہم دستاویزات ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی گئی۔ بدھ کو سماعت کے دوران حسین لوائی، طٰحہ رضا سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کی طرف سے ایک روز عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
جعلی اکاؤنٹس ریفرنس: زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کیلئے درخواست منظور
Oct 22, 2020