لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے بعد راولپنڈی سٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کیلئے تیار ہے، زمبابوے ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے پہنچ گئی، آئی سی سی اور پی سی بی کے انٹی کرپشن یونٹس نے کمر کس لی۔قومی ٹی ٹونٹی کپ میں بکیز بھی متحرک تھے، پی سی بی انٹی کرپشن یونٹ نے ان کے ہر وار کو ناکام بنایا، پنڈی اور لاہور پاکستان اور زمبابوے کے درمیان انٹر نیشنل میچز کے میزبان ہیں جس کیلئے کرکٹ بورڈ بھی تیار ہے۔آئی سی سی اور پی سی بی ہر کھلاڑی پر نظر رکھیں گے، ملاقات پر بھی پابندی ہوگی۔ کروناکے باعث دونوں ٹیموں کو محدود رکھا جائے گا، کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا پر بھی محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔کھلاڑیوں کو کوئی مشکوک فرد دیکھنے یا سرگرمی کا احساس ہونے پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایات بھی دیدی گئی ہیں۔