حکومت اوراپوزیشن کوصورتحال  کی سنگینی سمجھناہوگی : الطاف شاہد

لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن کو موجودہ صورتحال کی سنگینی سمجھناہوگی، ایوان میں براجمان عوامی نمائندوں کی قومی ایشوز سے مجرمانہ چشم پوشی تشویشناک ہے۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال عزم واستقلال کے ساتھ قومی مفاہمت اوراتحادویکجہتی کوفروغ دے رہے ہیں۔کرونا نے پھر سراٹھالیاہے جبکہ وفاقی اورسندھ کی صوبائی حکومت اس مہلک وباکاراستہ روکنے کی بجائے ایک دوسرے کیخلاف سیاسی محاذ پرسربکف ہیں۔دونوں طرف سے جارحانہ اورانتہاپسندانہ رویہ ناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے۔حکمران اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن کے قائدین کی انا نے بہت کچھ فناکردیا،دونوں فریق وفاق پررحم کریں۔ایک ملزم کی گرفتاری پراپوزیشن کاطوفان برپاکرناایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔جس شخص نے دانستہ بابائے قوم قائداعظم ؒ کے مزار کاتقدس پامال اوراب تک اظہارندامت نہیں کیا اسے ولن کی بجائے ہیروبناکرکیوںپیش کیاجارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن