کھاد پلانٹس کو نومبر کے آخر تک آر ایل  این جی فراہم کرنے کی  سمری منظور

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی  کے اجلاس میں وزارت دفاع کے لئے 17 ارب روپے کی دو تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کھاد بنانے والے دو پلانٹس (ایگری ٹیک اور فاطمہ فرٹیلائزر) کو ربیع سیزن 2020-21 کیلئے کھاد کی تیاری کے سلسلے میں نومبر 2020ء کے آخر تک آر ایل این جی فراہم کرنے کی وزارت صنعت و پیداوار کی پیش کردہ سمری کی بھی منظوری دی گئی۔ جبکہ تین رکنی کمیٹی  ان پلانٹس کو مزید چلانے  کے لئے بھی تجاویز دے گی۔ کمیٹی نے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ریڈی ایشن آلات کی شمولیت کی بھی منظوری دی۔

ای پیپر دی نیشن