غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہمی کیلئے کوشاں ہیں: امین الحق

Oct 22, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) امریکی چارج ڈی افیئرز اینجیلا ایگلر نے وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکشن سید امین الحق سے بدھ کو ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے امریکی وفد کو بتایا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی ملک بھر میں کمیونیکیشن نیٹ ورک میں توسیع کیلئے وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے تحت متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں تاکہ دور دراز کے علاقوں کے لوگوں کو بھی موبائل رابطوں اور براڈ بینڈ سروسز کے دائرے میں لایا جا سکے۔ سید امین الحق نے امریکی وفد کو بتایا کہ وزارت آئی ٹی تعلیمی شعبوں میں ہنرمندوں کیلئے سہولیات کی فراہمی  کے متعدد منصوبوں پر عمل پیرا ہے۔ 

مزیدخبریں