لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہوراورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا سول، مکینکل اور الیکٹریکل کام مکمل کر لیا گیا ہے اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کومنصوبے کا تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کر دیاہے۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوانے تکمیلی سرٹیفکیٹ پر دستخط کئے۔اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹراقرار حسین، حماد الحسن اورمنصوبے پر کام کرنے والے دیگر انجینئرز بھی موجود تھے۔ آئندہ تین سال تک ٹریک کی مرمت کی ذمہ داری ایل ڈی اے کی ہوگی جس کے دوران ایل ڈی اے کنٹریکٹرز کو مرمت کے عوض کوئی معاوضہ ادا نہیں کرے گا۔ تین سال بعد مرمت کا ٹھیکہ دوبارہ دیاجائے گا۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کا سول، مکینکل اور الیکٹریکل کام مکمل
Oct 22, 2020