لاہور (نامہ نگار)پولیس افسران و اہلکاروں کو ڈسپلنری اورکریمنل کیسز میں سزا وجزا کیلئے کورٹ مارشل نظام شروع کرنے کے لئے آئی جی پنجاب، سی سی پی او سے متفق ہیں اور محکمہ پولیس میں کورٹ مارشل نظام کے نفاذ کے لئے ڈی آئی جی لیگل کو بنیادی مسودہ تیار کرنے کے لئے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے سخت سزا وجزا کے لئے نظام کے حوالے سے سی سی پی او لاہور عمر شیخ سے متفق ہوتے ہوئے اس تجویز پر عملدرآمد کروانے کیلئے بنیادی مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے آئی جی پنجاب کو پولیس میں کورٹ مارشل کیلئے 7 اکتوبرکو مراسلہ بھجوایا تھا۔ 1975 کے ڈسپلن رولز کے تحت ملازمین آئی جی سے اپیل خارج ہونے کے بعد سروس ٹریبونلز میں اپیل کرسکتے ہیں اور ریلیف حاصل کرلیتے ہیں۔