متنازعہ شہریت ترمیمی بل، بی جے پی صدر اور مودی کے بیان میں واضح تضاد 

اسلام آباد (عبداللہ شاد- خبر نگار خصوصی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا نے متنازعہ شہریت ترمیمی بل کا ذکر کر کے ایک بار پھر بھارتی اقلیتوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔ مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں پارٹی ورکروں سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ ’’این آر سی کا نفاذ جلد ہو گا۔ ہم تو کرونا کی وجہ سے رکے ہوئے تھے‘‘ بھارت کے طول و عرض میں سوال کیا جا رہا ہے کہ این آر سی کے جلد نفاذ سے کیا مطلب ہے؟ کیا بھارتی حکمران کرونا سے مر رہے عوام کو شہریت ترمیمی بل کی ذہنی اذیت میں مبتلا کریں گے؟ جے پی نڈا کا بیان نریندر مودی کے بیان سے بالکل مختلف ہے جس میں انھوں نے کہا کہ این آر سی پر ہماری ایک بھی میٹنگ نہیں ہوئی اور اس کے نفاذ کے بارے میں کی جانے والی باتیں چھوٹ ہیں۔ بی جے پی صدر اور نریندر مودی کے بیانات ایک دوسرے کو جھوٹا ثابت کر رہے ہیں۔ مضحکہ خیز بات یہ کہ گذشتہ روز مودی نے قوم کے نام خطاب میں کہا کہ کرونا ختم نہیں ہوا ہمیں احتیاط کی ضرورت ہے، انھوں نے شہریت قانون پر کوئی بات نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...