انڈکس 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے تجاوز کرگیا

کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کو بھی کاروبار حصص میںتیزی کا تسلسل برقرار رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے579.34پوائنٹس کے اضافے سے41535پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچاجب کہ
 67.45فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت95ارب38کروڑ روپے سے زائدبڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت34.22فیصد زائد رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 41ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے41611پوائنٹس کی کی بلند سطح کو چھو گیابعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے انڈیکس  41600 کی حد برقرار نہ رکھ سکا لیکن تیزی کا رجحان غالب دیکھا گیااورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس579.34پوائنٹس کے اضافے سے41535.92پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروبارمیں تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ95ارب38کروڑ5لاکھ89ہزار402 روپے بڑھ کر 75 کھرب 89 ارب 80 کروڑ 40 لاکھ 74 ہزار 610 روپے ہوگیا۔گزشتہ روز424کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے286کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 122میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

ای پیپر دی نیشن