اسلام محبت ،رواداری، اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے:عمران کشور

Oct 22, 2020

قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈی پی او قصور عمران کشور کی زیر صدارت عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈی پی او آفس قصور میں اجلاس  ہوا ،جس میںضلعی امن کمیٹی کے ممبران، مختلف مکاتب فکر کے علما ء اکرام ،انجمن تاجراں کے عہدیداران اورسول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ۔ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب اعوان، ڈی ایس پی صدر اشفاق حسین کاظمی، ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم اور ڈی ایس پی پتوکی محمد اکرام خاںنے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ڈی پی اوقصور نے کہا کہ اسلام محبت ،رواداری،اتفاق ،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے تمام مسالک کو عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر مکمل طور پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ہر قسم کی افرا تفری اور باہمی جھگڑوں سے بچا جا سکے ۔جیسا کہ تما م مکا تب فکر کے علما ء اکرام اور ممبران امن کمیٹی نے پولیس کے ساتھ مل کر محر م الحرام کے دوران مثالی خدمات انجام دیں۔اسی طرح موجو دہ ملکی حالا ت کے پیش نظر تمام مکا تب فکر کے علما ء اکرام مل کرعیدمیلادالنبیﷺ کو پر امن گزاریں ۔اس  کے موقع پر  علما ء اکرام نے اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانے ،انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اورپر امن رہنے کی یقین دہانی کرائی اوراپنی اپنی مفید تجاویز بھی پیش کیں ۔

مزیدخبریں