ترک حکومت کی کراچی میںٹرانسپورٹ،تجارتی و تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی ڈاکٹر سہیل راجپوت سے ان کے دفتر میں ترکی کے قونصل جنرل  تولگا یوک نے ملاقات کی.ترکی کے قونصل جنر ل تولگا یوک نے کراچی میں ترکی حکومت کی جانب سے تعلیم ، ٹرانسپورٹ اور مختلف تجارتی شعبوں میں  تعاون کی پیش کش کی ۔ انھو ں نے کہا ترکی کی حکومت کراچی کی ترقی کی خواہاں ہے اور کراچی میں معیاری تعلیم کے فروغ  اور ٹرام سروس  اور دیگر شعبوں میں ترقی کے منصوبوں میں  تعاون کرے گی  قونصل جنرل ترکی تولگا یوک نے کمشنر کو بتایا کراچی میں ترک حکومت کی جانب سے ایک بین الاقوامی معیار کا تعلیمی کمپلیکس قائم کیا جائے گا۔ جو سات سے دس ہزار میٹر رقبہ پر قائم ہوگا  تعلیمی کمپلیکس غیر منافع بخش ہو گا جہان  متوسط طبقہ کے طلبہ جدید تقاضوں کے مطابق معیاری تعلیم حاصل کرسکین گے جس کی فیس متوسط  طبقہ کے طلبہ کی استعداد  کے مطابق ہوگی ۔ جبکہ بیس فیصد سے زائد مستحق طلبہ مفت تعلیم حاصل کرسکین گے کم از کم ایک ہزار طلبہ کو تعلیم کی سہولت حاصل ہوگی۔ میٹرک اور کیمبرج دونوں تعلیمی نظام کے ذریعے  نرسری تا اے لیول تک کی تعلیم دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ ترکی حکومت کے تعلیمی ادارے المارف انٹرنیشنل فاوئنڈیشن  Maarif Internationa l Foundation  کے زیر اہمتام پہلے ہی گلشن اقبال، گلستان جوہر اور کلفٹن میں تین  اسکولز قائم ہیں ۔ علاوہ ازیں نیو کراچی میں بچوں کے مطالعہ کے لئے ایک لائبریری قائم ہے انھوں نے کہا کہ کراچی میں مزید لائبریریاں قایم کی جائیں گی ۔کراچی مین مزید لائبریریوں کے قیام کے لئے اقدامات کئے جا رے ہیں ۔ قونصل جنر ل نے کمشنر کراچی کو کراچی مین قائم اسکولوں کے دورہ کی دعوت دی ۔ کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ وہ  جلدکراچی مین ترکی کے اسکولوں کا دورہ کریں گے انھوں نے کہا کہ ان کی بہتری ا ور سہولتون کی فراہمی کے لئے ہر ممکنہ مدد کی جائے گی ۔ کمشنر نے ترکی کی جانب سے کراچی میں تعلمی اداوں کا قیام ایک اچھی کوشش  قرار دیا ۔انھوں نے کہا کہ یہ  کوششیں تعلیم کے میدان مین سندھ حکومت کی ایک قابل قدر مدد ہے  یقیننا ان سے کراچی میں تعلیم کے فروغ میں حکومت کی کوششوں کو تقویت ملے گی ۔کمشنر نے  جنوبی ، ملیر اور وسطی اور غربی اضلاع کے مضافاتی علاقون میںاسکول قائم کر نے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ کمشنر کو  بتا یا گیا کہ ملک بھر مین  المارف انٹرنیشنل فائو نڈیشن کے زیر اہتمام 27 اسکول قائم ہیں جن میں 14 ہزار سے زائد طلبہ تعلیم حا صل کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...