کراچی (نیوزرپورٹر)سابق امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن کے بڑے بھائی شفیق الحسن انتقال کرگئے، نماز جنازہ پی ای سی ایچ ایس میں اد اکی گئی جبکہ مقامی قبرستان میں سپردخا ک کیا گیا ۔ نماز جنازہ میں امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، نائب امیرجماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، ڈپٹی سکریٹری اطلاعات چوہدری محمد اقبال ،اہل محلہ ،عزیز واقارب ودیگر نے شرکت کی ۔ دریں اثنا جماعت اسلامی کراچی کے نائب امراء برجیس احمد، ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، سکریٹری عبد الوہاب ، ڈپٹی سکریٹریز راشد قریشی ، عبد الواحد شیخ،یونس بارائی ، عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ ، عبد الرحمن فدا ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت کرتے ہوئے ان کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
سید منورحسن کے بڑے بھائی شفیق الحسن انتقال کرگئے
Oct 22, 2020