قائد اعظم ٹرافی کا پہلا رائونڈ 25اکتوبر سے شروع ، اسکواڈز کو حتمی شکل دیدی گئی

ملتان (سپورٹس ڈیسک) چھ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ باؤلر حسن علی پاکستان کے سب سے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ دونوں کھلاڑی ایونٹ کے لیے اعلان کردہ سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے ابتدائی راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن سنٹرل پنجاب کی ٹیم سندھ کے مدمقابل آئے گی۔کپتان بابراعظم کی 10 نومبر تک زمبابوے کے خلاف سیریز میں مصروفیت کے باعث سنٹرل پنجاب کے ہیڈ کوچ شاہد انور نے دفاعی چیمپئن کی قیادت اظہر علی کے سپرد کی ہے۔اْدھر سندھ کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جبکہ ہیڈ کوچ باسط علی نے اسد شفیق کو سرفراز کا نائب مقرر کیا ہے۔سندھ کے اسکواڈ میں اہم تبدیلی غلام مدثر کی صورت میں کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن