قومی اداروںپر تنقید ملکی سلامتی کیلئے غطرناک ثابت ہوسکتی ہے

ٹیکسلا ( نمائندہ نوائے وقت ) سابق وفاقی و صوبائی وزیر و سینٹر چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میثاق پاکستان کی ضرورت ہے ملک کے سب سے بڑے اہم قومی ادارے کے خلاف تنقید کی صورت حال ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے مسلم لیگ ن میں رہتے ہوئے صف اول کے لیڈر کا کردار ادا کیا صوبائی اور وفاقی سطح پر جماعت کو مضبوط کرنے کیلئے سرگرم کردار ادا کیا اور اس وقت بھی مرکزی مجلس عاملہ کا ممبر ہوں تاہم جو سیاسی میدان میں کشیدہ صورتحال کو تنقید کے غلاف میں لپیٹ کر جس طرف لے جایا جا رہا ہے وہ ملکی سلامتی کیلئے زہر قاتل کی حیثیت کی رکھتا ہے ایسے حالات میں خاموش رہ کر سیاسی ماحو ل میں سنجیدگی اپنانے کا درس دینا اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں سابق ڈی آئی جی چوہدری محمد عارف چوہان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک غلام قادر آف حطار حاجی عدیل افضل خان اور چوہدری عثمان عارف بھی موجود تھے چوہدری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام ٹی وی چینلز اور بڑے اخبارات کا ریکارڈ اس بات کا گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے لیے ہم نے کس قدر دفاعی کردار ادا کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم موجود ہ حکومت کے بھی کسی صورت حامی اور مدد گار نہیں وزیر اعظم عمران خان کے بیانات اور موقف جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے منصب کا خیال رکھتے ہوئے انہیں سپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے کی روش سے باز رہنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ ہم میاں نواز شریف کے ہمدرد ہیں لیکن ہم سیاسی خلف شار جس میں ملک کے قومی ادارے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہو اُس کے کسی صورت بھی حامی نہیں ہو سکتے ہم میثاق پاکستان اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ایسے احتساب کے حامی نہیں ہو سکتے جس میں ذاتیات کا عمل دخل شامل ہو گیا ہو۔ انہوں نے مزید کہا آج سیاست برائے نام رہ چکی ہے اور احتساب کا عمل غیر شفافیت کے باعث ملک کے تمام حلقوں میں بدنام ہو چکا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن