حکومت بے روزگاری اورغربت کے خاتمہ  کیلئے کوشاں ہے :فوزیہ عباس 

Oct 22, 2020

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی) حکومت ملک سے بے روزگاری اورغربت کے خاتمہ کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہے،پنجاب بیت المال غریبوں، یتیموں، بیوائوں اورمستحقین کی مالی امداد کررہا ہے تاکہ ان کے گھروں کے چولہے جلتے رہیں۔ ان خیالات کااظہار صوبائی ممبر پنجاب بیت المال کمیٹی فوزیہ عباس نے مستحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب بیت المال امدادی رقوم کو مستحقین تک پہنچانے میں اپنا بھرپورکردار ادا کررہا ہے۔ جو لوگ معذور ہیں جنکا کوئی ذریعہ معاش نہیں، بیواعورتیںاوریتیم پنجاب بیت المال کی اس امداد سے فائدا اٹھاسکتے ہیں ۔ موجودہ حکومت اوروزیراعظم کا وژن غربت کا خاتمہ اوربے روزگاروں کوروزگار فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر چوہدری محمد اشرف بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں