راولپنڈی (جنرل رپورٹر)بنی نوع انسان کی خدمت اداروں یا عہدوں کی محتاج نہیں ہوتی یہ ایک جذبہ ایمانی ہے جو دلوں میں بیدار ہوتاہے جو کسی انعام سے کم نہیں،پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)دل کے امراض سے آگہی دینے کے ساتھ علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا جو فرض ادا کررہی ہے وہ قابل تحسین ہے۔ان خیالات کااظہاراسسٹنٹ کمشنر ملیحہ ایثار راولپنڈی نے اپنے آفس میں پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنااللہ گھمن سے اہم میٹنگ کے دوران کیا،اس موقع پر پناہ کے جنرل سیکرٹری ثنااللہ گھمن نے اسسٹنٹ کمشنر کوپناہ کی کاوشوں سے آگاہ کیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری ثنا اللہ گھمن نے اسسٹنٹ کمشنر ملیحہ ایثار کو پناہ اکی ایمبیسیڈر بننے کی پیشکش بھی کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر ملیحہ ایثار نے کہاکہ پناہ کی کاوشوں کو پایا تکمیل تک پہنچانے میں ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرواتی ہوں،اس پر جنرل سیکرٹری ثناہ اللہ گھمن نے اسسٹنٹ کمشنر کے نیک جذبہ کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔