ملک میں ٹڈی دل پر قابو پالیا ، پولٹری کی صنعت عروج پر ہے، فخر امام 

اسلام آباد(نا مہ نگار) وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ملک میں ٹڈی دل پرمکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک و تحقیق سید فخر امام نے بدھ کے روز کوویڈ 19میں پاکستان کے کوشش کی تعریف کی۔وہ ایس سی او کے ممبر ممالک کے وزیر زراعت کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی)کے پلیٹ فارم کی تعریف کی، جس کی وجہ سے پاکستان میں کوویڈ 19کم ہوا۔سید فخر امام نے کہا کہ معاشی صورتحال کی وجہ سے ملک میں مکمل لاک ڈان کا نفاذ ناممکن تھا۔تاہم ، حکومت نے سمارٹ لاک ڈان پالیسی پر توجہ دی۔سید فخر امام نے یہ بھی بتایا کہ اب ملک میں ٹڈی دل پرمکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے۔انہوں نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی)کی صلاحیت سازی کے بارے میں بھی بات کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کوویڈ 19کے دوران پاکستان میں مویشیوں اور پولٹری کی صنعت میں کمی واقع ہوئی تھی۔ لیکن اب پولٹری کی صنعت عروج پر ہے۔

ای پیپر دی نیشن