فوج بااعتماد ادارہ ‘ حکومت اور اپوزیشن اسے غیر معتبر بنا رہے ہیں : محمد احمد لدھیانوی

Oct 22, 2020

وہاڑی (نامہ نگار) اہلسنت و الجماعت پاکستان کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ پاک فوج منظم اور قوم کا بااعتماد ادارہ ہے اپوزیشن اور حکومت دونوں اس کو اپنے اپنے انداز میں غیر معتبر بنارہے ہیں جو کسی پاکستانی کو قابل قبول نہیں سب کو احتیاط کرنی چاہیے ریاست مدینہ کے دعویدار وزیر اعظم عمران خان نے صحابہ کرام کی اعلانیہ گستاخی پر مذمت تک نہ کرنا ان کے قول فعل میں تضاد کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ایسے گستاخوں کے خلاف حکمرانوں سے پرامن انداز میں مسلسل مطالبہ کررہے ہیں وہاڑی  میں صحافیوں اور تنظیمی عہدیداروں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع چوہدری محمد انور،خورشید انور،میاں غلام رسول،وحیدالرحمان،طارق سعید،محمد طیب،راو عتیق،طارق سعید،حافظ عبدالمالک،عظمان رانا سمیت دیگر بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئی ہے مگر اپنی کسی بھی بات پر پوری نہیں اتری حکومت ملک چلانے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔اب ہر طرف اندھیرا دکھائی دے رہا ہے ہماری حکمرانوں سے اپیل ہے کہ مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نوازشریف ملک سے باہر بیٹھ کر ملک کے حساس اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے الطاف حسین کے کا انداز اپنا رہے ہیں اگر وہ بے قصور ہیں تو ملک میں آئیں اور اپنا دفاع کریں۔

مزیدخبریں