پاکستان کیخلاف بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈہ ، ٹوئٹرصارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

Oct 22, 2020 | 13:27

ویب ڈیسک

بھارتی میڈیا کا پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا ۔ٹوئٹر صارفین نے بھارتی میڈیا کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے جھوٹ اورمنفی پراپیگنڈے میں اپنی حکومت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ بھارتی میڈیا نے گزشتہ دو دنوں سے کراچی کی صورتحال  کو " خانہ جنگی "  قراردیتے ہوئے غلط اوربے بنیاد خبریں چلائیں ، بھارتی چینلز سی این این نیوز 18 ، زی نیوز انگلش ، اور دیگر سمیت بھارت میں میڈیا کے متعدد اداروں نے پاکستان کے میٹروپولیٹن شہر میں حالیہ واقعات کو سخت کشیدہ قراردے دیا ۔ بھارت کی جانب سے  پاکستان مخالف بے بنیاد، جعلی اور منفی خبروں کا انبار لگا دیا گیا اور’جعلی خانہ جنگی‘ کی  خبروں میں مبالغہ آرائی اس وقت انتہا کو پہنچ گئی جب ہلاکتوں اور مسلح جھڑپوں کی  باتیں پھیلائی گئیں ۔

مزیدخبریں