انڈونیشیا میں کوئلے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ، گیارہ افراد ہلاک

 انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ شدید بارش کے نتیجے میں جنوبی صوبے سماترا میں واقع غیر قانونی کوئلے کی ایک کان تباہ ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ تمام لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ انڈونشیا میں بغیر لائسنس کے ہی متعدد کانیں موجود ہیں، جہاں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا جاتا۔

ای پیپر دی نیشن