افغان صورتحال: بھارت نے قومی سلامتی کے مشیروں کا اجلاس بلا لیا‘ پاکستان کو بھی دعوت

Oct 22, 2021


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت نے علاقائی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کا اجلاس اگلے ماہ نئی دہلی میں طلب کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ پاکستان نے ابھی اجلاس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اجلاس میں روس، چین، تاجکستان اور ازبکستان سمیت مختلف ممالک کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ بھارت نے اجلاس افغانستان کی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیلئے طلب کیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان پر بھارت کی جانب سے بلائے جانے کا کوئی جواز نہیں۔ بھارت کا افغانستان میں کوئی کردار نہیں، بھارت کی جانب سے بلایا گیا۔ اجلاس بے معنی ہے۔ بھارت کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس کی مجوزہ تاریخیں 10 اور 11 نومبر طے کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں