اپوزیشن کا احتجاج قومی مفادات کیخلاف،بلدیاتی نمائندوں کو سہولتیںدینگے،عثمان بزدار


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا موجودہ حالات میں احتجاج کرنا نا مناسب اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔یہ وقت سیاسی انتشار پھیلا کر ذاتی مفادات کو پروان چڑھانے کا نہیں۔ اپوزیشن کو سب سے پہلے اپنے لیڈروں کی کرپشن کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔ اپوزیشن عناصر نے پہلے کرونا پر پوائنٹ سکورنگ کرنے کی ناکام کوشش کی اور پھر اپوزیشن ڈینگی پر سیاست چمکاتی رہی اور اب یہ ایک بار پھر منفی سیاست کی آڑ میں ترقی کا سفر روکنا چاہتے ہیں۔ اپوزیشن پراپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔ حکومت کو عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے اور مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام انتظامی اقدامات کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ حکومتی اقدامات سے اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم ہوں گی۔ منتخب نمائندوں اور انتظامی افسران کو مارکیٹوں اور بازاروں کے وزٹ کر کے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں ۔ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں، صرف اقتدار کیلئے شور مچا رہی ہے۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی اداروں کے نمائندوں کو قانون کے تحت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرے گی اور بلدیاتی اداروں کے نمائندوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے رابطوں کیلئے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کو فعال کردیا گیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو جلد حتمی شکل دے کر کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ عدلیہ کے فیصلے کا احترم کرتے ہیں اور تمام اقدامات آئین اور قانون کی روشنی میں کررہے ہیں۔ عثمان بزدار نے باجوڑ کے علاقے میں  دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروںکی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...