کابل (نوائے وقت رپورٹ) پاک افغان طورخم بارڈر عام افراد کیلئے کھول دیا گیا۔ ترجمان پاکستانی سفارتخانے کے مطابق پاکستان کا کارآمد ویزا رکھنے والے افغان باشندے پاکستان جا سکتے ہیں۔ طورخم بارڈر کھلنے کی اطلاع پر افغان عوام نے بڑے پیمانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ قبل ازیں طرف طلبائ‘ مریضوں اور خصوصی اجازت نامے پر پاک افغان بارڈر کراس کرنے کی اجازت تھی۔