لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی نے مرکز ختم نبوت لاہور میں علماء اور کارکنوں سے خطاب ہوئے کہا کہ گذشتہ40سالوں سے آل پاکستان دوروزہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگرمسلم کالونی میں منعقدہورہی ہے۔جس میں ہرسال شرکاء میں اضافہ ہورہاہے۔اکابرین کی اخلاص کی برکت ہے کہ اجتماع کوقبولیت عامہ وتامہ حاصل ہورہی ہے۔ اس موقع مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری محمد طاہر ، مولانا سمیع اللہ ودیگر علماء بھی موجود تھے ۔ مولانامحمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ مبلغین کرام کی کانفرنس کی تیاری کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع وتحصیلوں میں تشکیل کردی گئی جو کہ دروس ختم نبوت اور اجلاسوں کے ذریعہ ختم نبوت کانفرنس کی دعوتی مہم کو بھرپور اندازمیں چلارہے نیز کانفرنس کی بھرپور تشہیر کیلئے پوسٹر،پینافلکس،اسٹیکر،بیانات،وملاقات کے ذریعہ دعوتی مہم کو تیزکرنے کی ہدایات دیں۔علماء نے عزم کیا کہ مینارپاکستان لاہور،لیاقت باغ راولپنڈی،قلعہ کہنہ قاسم باغ ملتان کی بھرپورتاریخ سازختم نبوت اجتماعات کی کامیابی کے بعد اب چناب نگر کانفرس سے بھی عوام الناس عشق رسالت کاجذبہ بیدارہوگا۔کانفرنس میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین ومشائخ عظام ومکاتب فکر کے مرکزی اکابرین کی شرکت اتحاد امت کامظہرہوگی۔اورقادیانی اورانکے ایجنڈوں کی سازشوں کے خاتمہ کیلئے کانفرنس ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔