جھل مگسی میں امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہے:ڈی پی او 


گنداواہ (نامہ نگار )ڈسڑکٹ پولیس آفسیر جھل مگسی سبحان علی مگسی نے کہا ہے کہ ضلع جھل مگسی میں امن و امان کی صورتحال قدرے بہتر ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری میں شامل ہے گنداواہ میں امن امان کے حوالے سے مزید بہتر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں مقامی میڈیا کے نمائندوں اور عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ قانون سب کے لیے یکساں ہے اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ڈی آئی جی نصیرآباد ڈویژن کیپٹن پرویز احمد چانڈیو کی خصوصی ہدایات پر مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن