چیلنجزسے نمٹنے کے لیئے پولیس کو جدید خطوط پراستوار کیا جارہا ہے،


کوئٹہ (اے پی پی) آئی جی پولیس بلوچستا ن محمد طاہر رائے ہلا ل شجاعت نے کہا کہ بلوچستان پولیس کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جدید تربیت اور آلا ت فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ بلوچستان پولیس کی پیشہ وارانہ صلا حیتوں میں اضافہ کیا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیر تربیت پولیس افسروں سے ملاقات کے دوران کیا ۔ڈی آئی جی بابر سرفراز نے  نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیر تربیت پولیس آفیسرز کی قیادت  کی ۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے اے ایس پیز  کو پیشہ ورانہ ٹریننگ کی تکمیل اور اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پولیس محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہے ادارے اور قوانین عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنتے ہیں لہٰذا آپ بھی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیں۔

ای پیپر دی نیشن