لاہور(کامرس رپورٹر)اطالوی فرنیچر ڈیزائنرز نے پاکستان کیساتھ اپنی مہارتوں کا اشتراک کرنے اور فرنیچر ورکرز کو بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے میں مدد دینے کیلئے ٹریننگ مہیا کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ بات اٹلی میں پاکستان کے اعزازی انویسٹمنٹ قونصلر شہریار خان نے پاکستان فرنیچر کونسل کے سی ای او اور سابق چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیاں دوطرفہ اقتصادی تعاون کا وسیع دائرہ کار موجود ہے جسے باہمی اشتراک سے مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
اطالوی فرنیچر ڈیزائنرز پاکستانی معیار کیلئے ٹریننگ مہیا کرنے پر آمادہ
Oct 22, 2021