یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا پی سی ون تیارکرنے کاحکم

لاہور(سٹی رپورٹر)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے آئی ڈیپ کو اگلے ہفتے تک یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکا پی سی ون تیارکرنے کاحکم دے دیاہے۔وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے یہ احکامات یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کے موقع پر جاری کئے۔اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی،وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعودصادق،ایم ڈی چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اور تمام فیکلٹی ممبران موجود تھے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکی تعمیرکیلئے آئی ڈیپ کو ہدایات جاری کیں۔ وائس چانسلریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزپروفیسرڈاکٹرمسعودصادق نے یونیورسٹی میں مختلف کالجزاور ڈیپارٹمنٹس بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکو جلدمکمل دیکھناچاہتے ہیں۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی منظوری کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو جاتا ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بچوں کی بیماریوں میں ریسرچ کے ذریعے علاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہورنے کوروناکے چاروں ادوارکے دوران بھی بچوں کا علاج جاری رکھا۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرنے سکول ہیلتھ پروگرام کا آغازکردیاہے۔گنگارام ہسپتال میں مدراینڈ چائلڈ بلاک انشاء اللہ مقررہ وقت پرمکمل کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن