افغانستان میں ایک ماہ کے دوران داعش کے 250 جنگجو گرفتار

کابل (شِنہوا) افغانستان کے سکیورٹی حکام نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشتگردتنظیم داعش سے وابستہ 250 جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ طلوع نیوز نے طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا۔ جن میں سے بیشتر جیلوں سے فرار قیدی ہیں۔ نشریاتی ادارے کے مطابق ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ اس عرصہ کے دوران گرفتار ہونیوالے عسکریت پسندوں میں سے کچھ نے بم دھماکوں جیسے دہشتگردانہ حملوں کا منصوبہ بنایا ہوا تھا جنہیں ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...