لاہور(خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمااسلام کے مرکزی ناظم مالیات سید شمس الرحمن شمسی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔سید شمس الرحمن شمسی مرحوم مرکزی قیادت کے معتمداورطویل سیاسی کیریئر کے حامل مرکزی رہنما تھے۔مولانا فضل الرحمن نے حاجی شمس الرحمن شمسی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ اس دکھ کی گھڑی میں مجھ سمیت پوری جماعت آپ کے ساتھ برابر شریک ہے۔اللہ کریم حاجی شمس الرحمن شمسی کی کامل مغفرت فر مائے۔ اور اعلی علین میں مقام عطاء فرمائے۔جمعیت علمااسلام کے مرکزی ناظم مالیات سید شمس الرحمن شمسی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔