یو ایم ٹی کانووکیشن، 1658طلبا وطالبات میں ڈگریاں،میڈلز ،سرٹیفکیٹس تقسیم 

لاہور  (نیوزرپورٹر )  یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی ) کا بیسواں سالانہ کانووکیشن لاہور کیمپس میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین پنجاب منرل کمپنی ڈاکٹر سمر مبار ک مند نے کی اور صدر علم ٹرسٹ /یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، چیئر مین یو ایم ٹی \ علم ٹرسٹ ڈاکٹر احمد عمر مراد ،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا اور ڈائریکٹر جنرل یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی کے ہمراہ کی اور گریجو ایٹس میں ڈگریاں،میڈلز ، سرٹیفیکیٹس اور ایوارڈز تقسیم کیے۔اس پر مسرت تقریب پر ٹوٹل1658طلبہ وطالبات میں ڈگریاں،میڈلز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جن میں822   بیچلرز ، 191 ماسٹرز،608 ایم ایس/ایم فل، اور 37پی ایچ ڈی ہیں ۔ اس کے علاوہ10پیٹرن گولڈ میڈلز، 12  ریکٹرسلورمیڈلز،  07ریکٹراکڈیمک ایکسیلنس ایوارڈز گولڈ میڈل  ,  06  سرٹیفکیٹس آف ایکسیلنس ایوارڈز،  06 ایم فل /ایم ایس کے طلباء کیلئے ریسرچ پبلیکیشن ایوارڈ، 05 فیکلٹی کیلئے پبلیکیشنز کے ایوارڈز او ر 05 فیکلٹی کیلئے امپیکٹ فیکٹر پبلیکیشن ایوارڈ بھی دیئے گئے۔ ریکٹر یوایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا نے  خطاب کرتے تمام مہمانوں کا یو ایم ٹی آمد پر شکر یہ ادا کرتے ہوئے گریجوایٹس کو ڈگریوں کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یو ایم ٹی نے تعلیم سے متعلقہ بہت بڑے سنگ میل عبو رکیے ہیں جیسے کہ یو ایم ٹی کا نام دنیا کی بہترین جامعات میں شامل ہونا ایک خوش آئند بات ہے اور اس کامیابی پر یو ایم ٹی انتظامیہ اور اساتذہ کی انتھک محنت کو سراہا۔ہمارے پاس اعلیٰ درجے کا تدریسی سسٹم ہے لہذا یو نیورسٹی کی اولین ترجیح ہے کہ طلباکو مستقبل کے جدید علوم سے روشناس کروایا جائے ۔ صدر یو ایم ٹی/آئی ایل ایم ٹرسٹ ابراہیم حسن مراد نے یو ایم ٹی گریجویٹس کو کامیابی پر مبارکباد دی اور انکے اساتذہ اور والدین کو خراج تحسین پیش کیا ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے مستقبل کے معمار ہیں جو کہ پاکستان کو خوشحال ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔چیئرمین پنجاب منرل کمپنی ڈاکٹر سمر مبارک مند نے کانو کیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہایو ایم ٹی آکر اس بات کا احساس ہوا کہ ہمارے ملک کے تعلیمی ادارے حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے ریسرچ پر مبنی  معیاری تعلیم کی فراہمی اور فروغ پر UMT کی کا وشوں کو سراہا۔چیئرمین یوایم ٹی\ علم ٹرسٹ ڈاکٹر احمد عمر مراد نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکو ایک ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دی۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...