شہر میں کوڑے کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے صفائی آپریشنز تیز

لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر میں کوڑے کو بروقت ٹھکانے لگانے کے صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہیں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر صفائی انتظامات کے جائزے کے لیے متحرک ہیں اس مقصد کے لیے نشتر ٹاؤن میں جاری ویسٹ مہم کا رات گئے سرپرائز وزٹ کیا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق نشتر ٹاؤن میں جاری صفائی آپریشن کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ بروقت تمام علا قے کلیئر کیے جا سکیں۔سی ای او رافعہ حیدر مقصد کے حصول اور اہداف کی تکمیل کے لیے خود فیلڈ میں متحرک ہیں انہوں نے نشتر ٹاؤن میں گرین ٹاؤن، پنڈی سٹاپ، ہمدرد چوک، چاندنی چوک میں صفائی کا بھی جائزہ لیا اورگرین ٹاؤن اور ملحقہ علاقے کے ہاٹ سپاٹ ایریاز کو رات بھر میں کلیئر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں جبکہ آپریشن ٹیموں کو ہاٹ سپاٹ ایریاز میں مزید نئے کنٹینرز نصب کرنے کی ہدایات بھی کر دی گئی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...