قومی اسمبلی:شہری ہوابازی آرڈنینس میں توسیع منظور،متعددبل مشترکہ اجلاس کے سپرد

Oct 22, 2021


اسلام آباد (اے پی پی+ نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی نے متعدد بل منظوری  کیلئے مشترکہ اجلاس کو بھیج دیئے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں امیگریشن مسلم  عائلی قوانین قومی کالج انسٹی ٹیوٹ‘ نجکاری کمیشن پاکستان اکادمی ادیبات کاروباری کمپنیاں نے بل 2021ء مشترکہ اجلاس کو بھیج دیا۔ سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس  قوانین محصول آرڈیننس 2021ء پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کئے گئے۔ پاکستان شہری ہوا بازی آرڈیننس 2021ء کی مدت میں 120 دن کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ نظام انصاف برائے کمسن ترممیی بل  2021ء ‘ اسلام آباد تحفظ  طفل ترمیمی بل 2021ء قومی احتساب ترمیم‘ دوئم بل 2021ء  پاکستانی میری ٹائم زونز بل 2021ء پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔ مزید برآں  پورٹ قاسم اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021ء گوادر پورٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021ء  قرضہ جات برائے زرعی تجارتی و صنعتی اغراض (ترمیمی) بل 2021ء ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن (ترمیمی) بل 2021ء کمپنیات (ترمیمی) بل 2021ء مالیاتی ادارے (محفوظ ٹرانزیکشنز) (ترمیمی) بل 2021ء غور اور منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس کے سپرد کر دیئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کیلئے معطل رہی۔ اجلاس کا آغاز ہوا تو مسلم لیگ ن کے رکن شیخ فیاض الدین نے ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی۔ ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے گنتی کا حکم دیا۔ گنتی کرنے پر کورم پورا نہ نکلا تو ڈپٹی سپیکر نے کورم پورا ہونے تک  اجلاس کی کارروائی کچھ دیر کیلئے معطل کر دی۔

مزیدخبریں