ملتان( سماجی رپورٹر )آل پاکستان آئل ملز ایسو سی ایشن کے نومنتخب چیرمین عنصر خان بابر ،سنئیر وائس چیرمین وسرپرست اعلی خواجہ محمد فاضل کی زیر صدارت اجلاس ہیڈ آفس میں منعقد ہوا، شرکاء میں سابقہ چیئرمین چوہدری محمد ارشدرحیم یار خان، ،سندھ سے وائس چیرمین نور الدین شیخ ، سابقہ وائس چیرمین شیخ وقاص لیاقت ،شیخ سیلمان پرویز، شیخ فاروق نعیم ،مصطفی کمال سمیت عہدیدران شریک ہوئے ،اجلاس سے چیئرمین عنصر خان بابر ،سینئر وائس چیئرمین خواجہ محمد فاضل نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ تیل بنولہ پر 17فی صد سیلز ٹیکس کے نفاذ کو فوری طور پر ختم کیا جائے کیونکہ لوکل تیار ہونے والے کسی آئل پر سیلز ٹیکس نہیں ہے اسکے نفاذ سے کپاس کے نرخ میں نمایاں کمی آئے گی جس کا اگلے سیزن کپاس کی کاشت پر منفی اثر آئے گا ۔
تیل بنولہ پر 17فی صد سیلز ٹیکس کے نفاذ کو فوری ختم کیا جائے: عنصر بابر
Oct 22, 2021